امریکہ گوانتاناموبے جیل فوری بندی‘ افغان قیدی ہمارے حوالے کرے : حامد کرزئی

امریکہ گوانتاناموبے جیل فوری بندی‘ افغان قیدی ہمارے حوالے کرے : حامد کرزئی

 کابل(آن لائن) افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے افغانستان کے دورے پر موجود امریکی کانگریس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے اس مطالبے کو دوہرایا کہ امریکہ گوانتاناموبے جیل بند اور فوری طورپر افغان قیدیوں کو افغان حکومت کے حوالے کرے ۔ صدر کرزئی نے صدر اوبامہ کی جانب سے گوانتاناموبے جیل بند کرنے سے متعلق حالیہ اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے اوبامہ کے اعلان پر جلد عملدرآمد ہوگا۔ قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے صدر کرزئی نے کہا کہ افغان حکومت امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کی خواہاں ہے اور پرامید ہے کہ یہ معاہدہ قیام امن کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔افغان عوام کی خواہش ہے اس معاہدے پر دستخط سے قبل ملک میں امن بحال ہوجائے۔ پرتشدد واقعات اور معصوم افغان شہریوں کا قتل عام بند کئے بغیر سکیورٹی معاہدہ بے سود ثابت ہوگا لہذا ضروری ہے اس اہم معاہدے سے قبل افغان عوام کا اعتماد بحال کیاجائے ۔ اور ان کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں جس کے لیے افغان حکومت کو امریکہ سمیت عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے ۔
حامد کرزئی