متحدہ عرب امارات میں ویزا پالیسی تبدیل، کابینہ نے منظوری دیدی
ابو ظہبی (آن لائن) متحدہ عرب امارات نے ویزا نظام میں تبدیلی کر دی، اگلے چند روز میں نئی ویزا فیس اور دیگر متعلقہ تفصیلات کو امارات کی وزار ت داخلہ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا جائیگا۔ یو اے ای میڈیا کے مطابق اگلے ماہ سے وزارت داخلہ کے تحت رہائشی اور خارجہ امور کی جنرل ڈائریکٹوریٹ نئے ویزا سسٹم کو نافذ کر دے گی، جس میں بار بار انٹری، ویزا پرمٹ اور سٹوڈنٹس کے بارے میں نئے طریق کار کا استعمال ہو گا۔اس نئے ویزا سسٹم کا ٹیکنیکل کام مکمل کر لیا گیا ہے اور یہ تیار حالت میں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیا ویزا سسٹم کابینہ کی قرار داد نمبر 22کی رو سے لاگو ہو گا، جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ لیفٹنٹ جنرل شیخ سیف الدین زائد النہیان نے ان نئے ترمیم شدہ قوانین کوجاری کیا ہے۔
ویز نظام