نوازشریف بھارت کیساتھ باہمی مفاد‘ احترام پر مبنی تعلقات کیلئے پرعزم ہیں: عبدالباسط
نئی دہلی (اے این این) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بھارت کے ساتھ باہمی مفاد اور احترام پر مبنی معمول کے تعلقات کیلئے پرعزم ہیں۔ وہ گزشتہ روز نئی دہلی میں جامعہ مسجد میں افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے شاہی امام سید احمد بخاری نے مدعو کیا تھا اور یہ پہلی بار ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو جامعہ مسجد میں افطار کی دعوت دی گئی۔ عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ باہمی احترام اور مفاد پر مبنی معمول کے تعلقات چاہتا ہے اور وزیراعظم نواز شریف اس حوالے سے پرعزم ہیں۔ امید ہے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے بعد تمام شعبوں میں معاملات آگے بڑھیں گے جس طرح کا اتفاق رائے نئی دہلی میں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات میں ہوا تھا۔
عبدالباسط