یونان کے نومنتخب وزیراعظم الیکسِس سپراس نے کابینہ کا حجم کرتے ہوئے صرف گیارہ وزرا کا اعلان کیا ہے
یونان کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب دارالحکومت ایتھنز کے صدارتی محل میں منعقد ہوئی،، وزیراعظم نے کابینہ کے حجم کو مختصر کرتے ہوئے وزراء کی تعداد اُنیس سے کم کرتے ہوئے گیارہ کر دی،، کابینہ میں سیریزا پارٹی کے سینیئر رہنما یانِس دراگاساکِس کو نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم سِپراس کے قریبی مشیر اور ساتھی نِکوس پاپاس کو وزیر مملکت بنایا گیا ہے،، اور یہ عہدہ وزیراعظم کے چیف آف اسٹاف کے مساوی ہے۔ یونان کی بائیں بازو کی مخلوط حکومت میں شامل قدامت پسند جماعت انڈیپینڈیٹ گریک پارٹی (ANFL) کے سربراہ پانوس کامینوس کو وزارتِ دفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے لیے وزیراعظم نے معروف اکانومسٹ یانِس واراؤ فاکس کو منتخب کیا ہے۔