پاکستان کی وارننگ کو اہمیت نہیں دیتے سرحدوں کے دفاع کیلئے تیار ہیں: بھارت

پاکستان کی وارننگ کو اہمیت نہیں دیتے سرحدوں کے دفاع کیلئے تیار ہیں: بھارت

نئی دہلی/ نوئیڈا (آئی اےن پی) بھارتی وزےر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی وارننگ کو اہمےت نہےں دےتے وہ جو بھی کہنا چاہے کہہ سکتا ہے ،بھارت اپنی سرحدوں کے دفاع کےلئے مکمل تےار ہے۔ بھارتی مےڈےا کے مطابق صحافےوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزےر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آرمی چےف جنرل راحیل شریف کے کنٹرول لائن پربھارتی جارحےت سے متعلق بےان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان جو بھی کہنا چاہے وہ کہہ سکتا ہے۔ مےں شہرےوں کو ےقےن دلانا چاہتا ہوں کہ بھارت کی سرحدےں محفوظ ہےں۔واضح رہے گزشتہ روزپاکستانی آرمی چےف جنرل راحےل شرےف بھارت کو خبردار کےا تھا کہ ورکنگ باو¿نڈری اور لائن آف کنٹرول پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اثر پڑ رہا ہے کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔
بھارت/ ردعمل