نیویارک : مقبول ترین ٹی وی سیریز سٹار ٹریک کے معروف کردار سپاک انتقال کرگئے، عمر 83 برس تھی

نیویارک (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) سائنس فکشن اور خلا نوردی پر مشتمل مقبول ترین ٹی وی سیریز سٹار ٹریک کے معروف کردار سپاک انتقال کرگئے۔ سپاک کا کردار ادا کرنیوالے لیونارڈ نیموئے کی عمر 83 سال تھی۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق سپاک کی اہلیہ سوزان نے انکی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا وہ پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے اور انہیں ایک ہفتہ قبل ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔