شامی فوج کی بمباری، 6 فلسطینی پناہ گزین شہید، متعدد زخمی

دمشق (این این آئی) شام میں سرکاری فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں دمشق میں 6فلسطینی پناہ گزین شہید اور کئی زخمی ہو گئے ہیں، دمشق میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ یرموک میں یرقان کی وبا پھیلی ہوئی ہے جس نے خواتین، مردوں اور بچوں سب کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔فلسطین شام ایکشن گروپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری فوج کی گولہ باری اور پناہ گزین کیمپوں کی ناکہ بندی کے نتیجے میں دو عمر رسیدہ فلسطینیوں سمیت مزید 6پناہ گزین چل بسے۔