سابق برطانوی گلوکار کو کمسن لڑکیوں کیساتھ زیادتی کے جرم میں 16 سال قید کی سزا

لندن (بی بی سی) سابق برطانوی پاپ سٹار گیری گلٹر کو 1975ءاور 1980ءکے درمیان تین کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے جرم میں 16 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے سزا سناتے وقت جج الیسٹر میکریتھ کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے یہ معلوم ہو کہ گیری گلٹر نے کبھی بھی اپنی غلطی سدھارنے کی کوشش کی ہو۔