دمشق: کار بم دھماکہ‘ سرکاری فورسز کا فضائی حملہ‘ 18 افراد ہلاک

دمشق: کار بم دھماکہ‘ سرکاری فورسز کا فضائی حملہ‘ 18 افراد ہلاک

بیروت (اے ایف پی) شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سرکاری فضائی حملے میں 7 افراد مارے گئے شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والوں کے مطابق کار بم دھماکہ دمیر گاﺅں کی ایک مسجد کے قریب کیا گیا جس میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے صوبہ مرج میں کئے گئے سرکاری فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں سے خواتین اور بچے شامل ہیں شام میں مارچ 2011ءسے اب تک دو لاکھ 10 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔