جرنلسٹ فا¶نڈیشن سعودی عرب‘جاوید اقبال صدر، احمد زبیر جنرل سیکرٹری منتخب

مدینہ منورہ (نمایندہ خصوصی) جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان سعودی عرب کی باڈی میں، سینئر صحافی نواے وقت /وقت نیوز جاوید اقبال بٹ صدر اور احمد زبیر جنرل سیکرٹری سعودی عرب منتخب ہوگئے، جنرل سیکرٹری گلف ریجن نے صدر اور چیف آرگنائزر گلف سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دئیے،اس موقع پر نومنتخب صدر جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ دیار غیر میں بستے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور قلم کی حرمت کے تحفظ کے لئے دن رات محنت کریں گے ۔