امیگریشن پالیسی‘ یقین ہے قانونی جنگ جیت لیں گے: اوباما

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی انتظامیہ امیگریشن پالیسی کے حوالے سے جاری قانونی جنگ جیت لے گی۔ یہ بات امریکی صدرنے لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے نوجوان تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ امریکی صدر نے کہا کہ تاہم اس جنگ میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔ اوباما نے کہا کہ محکمہ انصاف کی طرف سے ریاست ٹیکساس کی ایک عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے۔