امریکہ : استعمال ہونے والے چکن میں کینسر پیدا کرنے والا کیمیکل شامل ہے: محکمہ خوراک

نیو یارک (نیٹ نیوز) امریکہ کے محکمہ خوراک نے تسلیم کیا ہے کہ امریکہ میں استعمال ہونے والے چکن میں کینسر پیدا کرنے والا کیمیکل پایا جاتا ہے۔ محکمہ خوراک کے مطابق امریکہ میں کھائی جانے والی ستر فیصد مرغیوں میں آرسینک نامی کیمیکل پایا جاتا ہے۔ یہ کیمیکل کینسر جیسے موذی مرض کی وجہ بنتا ہے۔