افغانستان : سیکورٹی فورسز کا حملہ‘ 12 طالبان ہلاک‘ متعدد زخمی

افغانستان : سیکورٹی فورسز کا حملہ‘ 12 طالبان ہلاک‘ متعدد زخمی

کابل (آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے حملے میں 12 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ عبدالقادر سید نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ بدخشاں کے ضلع بامگین میں افغان فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 12 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔