آرمی پبلک سکول پشاور کے طلباءکا گروپ چین کا تعلیمی، تفریحی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گیا

بیجنگ/ پشاور(آئی این پی) آرمی پبلک سکول پشاور کے طلباءکا گروپ چین کا تعلیمی اور تفریحی دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گیا۔ 16دسمبر2014 میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک سکول پشاور کے طلباءکے ایک گروپ نے بحالی پروگرام کے تحت چین کا تعلیمی اور تفریحی دورہ کیا‘ دس روزہ دورے کے دوران طلباءاور ان کے ہمراہ اساتذہ اور والدین نے بیجنگ‘ شینزن‘ گوانگ ژو اور ہانگ کانگ سمیت چین کے بڑے شہروں کا دورہ کیا۔