عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ہے‘ نوازشریف کی زرداری پر تنقید درست نہیں: الطاف حسین

لندن (ریڈیو نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے میاں برادران کو نااہل قرار دئیے جانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صدر زرداری کا نہیں عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ہے لہٰذا صدر آصف زرداری کو اس کا مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سے کتنا ہی اختلاف کیوں نہ ہو لیکن ان کے خلاف نازیبا اور غیر مہذبانہ الفاظ استعمال کرنا کسی اصول کے تحت بھی مناسب نہیں ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ملک جن خطرات اور مشکلات میں گھرا ہوا ہے اس کے پیش نظر ملک کسی بھی قسم کی محاذ آرائی اور تصادم کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔