صدر آصف علی زرداری دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مخلص ہیں: بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی

صدر آصف علی زرداری دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مخلص ہیں: بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی

ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری خود دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں اس لیے وہ اس خطرے سے پوری طرح آگاہ ہیں تاہم ممبئی حملوں کے حوالے سے بھارت پاکستانی حکومت کی جانب سے درست اقدامات کا منتظر ہے۔ پاکستان کو اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ پرناب مکھر جی نے واضح کیا کہ انہیں پاکستانی سیاستدانوں پربھی بھرپور اعتماد ہے انہوں نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی تعریف کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کے نظام پر ہرگز اعتماد نہیں ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا انفراسٹرکچرختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے جبکہ ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو بھی جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔