اوباما کے دورہ کینیڈا پر روسی بمبار طیارے کی فضا میں موجودگی کا انکشاف کینیڈین وزیراعظم کا احتجاج

ماسکو / سسکاٹون (اے ایف پی + رائٹرز) 19 فروری کو بارک اوباما کے دورہ کینیڈا کے موقع پر روس کا ایک بمبار طیارہ کینیڈا کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا جس پر کینڈین اور امریکی جیٹ طیاروں نے بھی پروازیں کرکے اسے بھگا دیا۔ واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم سٹیفن ہارپر نے اسے جارحانہ کارروائی قراردیا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر کا طیارہ بھی فضا میں تھا۔ روسی حکام نے بھی تصدیق کر دی۔ پینٹاگون‘ کینیڈین وزیر دفاع نے ایک ہفتے بعد رپورٹ پیش کر دی ہے۔