انڈین مجاہدین تنظیم کے گرفتار سربراہ صادق شیخ نے ممبئی‘ نئی دہلی اور احمد آباد میں ہونیوالے بم دھماکوں کا اعتراف کرلیا

ممبئی (مانیٹرنگ نیوز) بھارتی ٹی وی کے مطابق انڈین مجاہدین نامی تنظیم کے گرفتار سربراہ صادق شیخ نے ممبئی‘ نئی دہلی اور احمد آباد میں ہونیوالے بم دھماکوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ صادق شیخ نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ 11 جولائی 2006ء کو 5 افراد پر مشتمل گروپ نے مختلف ٹرینوں میں بم رکھے۔ بھارتی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ صادق شیخ انڈین مجاہدین نامی تنظیم کا بانی ہے اس کی نشاندہی پر انڈین مجاہدین کے مزید 20 ارکان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس گروپ پر ایم سی او سی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے ۔ جس میں آئی ٹی کے تین ماہر بھی شامل ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق گروپ پر دہشت گردی سے متعلق ای میلز بھیجنے اور کار چرانے کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔