افغانستان: تشدد کے واقعات میں 7 برطانوی فوجی ہلاک‘ خودکش حملہ آور گرفتار

کابل (اے پی پی) افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 7 برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے۔ اتحادی فوج نے خوست سے سات مشتبہ افراد جبکہ ننگر ہار میں 12 سالہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ہلمند کے ضلع گریشک میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پانچ برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے۔ ضلع سنگین میں طالبان کے حملے میں ایک اور برطانوی فوجی اسی طرح گذشتہ ہفتے بارودی سرنگ کے دوران زخمی ہونے والا برطانوی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکورٹی حکام نے بتایا کہ مذکورہ حملہ آور کا تعلق پڑوسی ملک سے ہے۔ جبکہ قندھار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور تین افغان فوجیوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔