موریطانیہ: سسر کا بے روزگار داماد سے حق مہر میں 10 لاکھ مرتبہ درود شریف پڑھنے کا مطالبہ
نواکشوط (این این آئی) موریطانیہ میں ایک شہری نے اپنی بیٹی کے نکاح میں دولہے سے تقاضہ کیا کہ وہ حق مہر کی رقم یا جائیداد دینے کے بجائے نبی کریمؐ پر 10 لاکھ مرتبہ درود بھیجے۔ العربیہ نیوز کے مطابق دلہا اعلی تعلیم یافتہ تاہم بے روزگار اور مالی مشکلات کا شکار تھا۔ دولہے نے یہ انوکھا حق مہر ادا بھی کردیا ہے جبکہ اس کے سسر کا مطالبہ ہے کہ اس حق مہر کو نکاح فارم میں بھی درج کیا جائے۔