عوام دھرنوں کی سیاست ترک کر دیں، ملک کو نقصان ہو گا: مفتی اعظم تیونس کی اپیل
تیونیسیا (نوائے وقت رپورٹ) تیونس کے مفتی اعظم نے عوام کو دھرنوں کی سیاست ترک کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس سال اب تک تیونس میں دو ہزار سے زائد حکومت مخالف مظاہرے ہوئے۔ مفتی اعظم تیونس کے دفتر سے جاری بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ دھرنوں سے باز رہیں۔ دھرنوں سے ملک کو صرف نقصان ہی ہوگا۔