ترکی: بارودی سرنگ دھماکہ، کرد باغیوں کے حملے،10 فوجی ہلاک،8 زخمی
استنبول (اے ایف پی ) ترک کے شورش زدہ صوبے ماردین میں بارودی سرنگ پھٹنے اور کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوئوں سے جھڑپوں میں 10 ترک فوجی مارے اور 8 زخمی ہو گئے ۔ سی این این ترکی کے سابق باغیوں نے سڑک پر بم نصب کر رکھا تھا ۔ فوجی گاڑی گزری تو نشانہ بن گئی ۔ حکام اور دوگان نیوز ایجنسی کے سابق علاقے میں جنگجوئوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے ۔ چند روز میں ہکاری میں آپریشن کے سبب پی کے کے پارٹی کے 320 جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں ۔ علاقہ میں کشیدگی برقرارہے۔