شام میں جنگی جرائم کا الزام: تعلقات خراب ہو سکتے ہیں: روس ، امریکہ اور برطانیہ پر برہم
نیویارک (آئی این پی/رائٹر/ نوائے وقت رپورٹ) امریکہ اور برطانیہ نے روس پر شام میں بربریت اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے جس کی روس نے سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات دونوں ملکوں سے تعلقات پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ امریکی سفیر سمانتھا پاور نے کہا کہ روس شام میں جو کر رہا ہے وہ دہشت گردی کا انسداد نہیں بلکہ بربریت ہے۔دوسری طرف امریکی فوجیوں کی داعش جنگجوئوں سے گفتگو کی آڈیو جاری کردی گئی ہے۔