مسلسل ناکامیاں، معزول یمنی صدر عبداللہ صالح کی سعودی عرب کو مذاکرات کی پیشکش
صنعا (اے این این) یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح نے میدان جنگ میں اپنی پے درپے ناکامیاں دیکھ کر ایک مرتبہ پھر سعودی عرب سے براہ راست مذاکرات کی درخواست کی ہے۔ ادھر صالح کے اتحادی باغی ملیشیا نے بھی سعودی عرب کے ساتھ امن مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔