30 ستمبر کو نیا پاکستان بننے کی طرف اہم قدم ہو گا : رہنما تحریک انصاف
مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) اوور سیز پاکستان تحریک انصاف یو کے کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عامر سہیل نے کہا ہے حکومت کا زوال شروع ہو چکا ہے ۔ حکمرانوں کی کرپشن ثابت ہونے والی ہے ۔ 30 ستمبر کو نیا پاکستان بننے کی طرف اہم قدم ہو گا ۔ حکومت پانامہ لیکس کے معاملے کو دبانا چاہتی ہے لیکن عمران خان ایسا نہیں ہونے دینگے۔