شام کے علاقے الرقعہ میں فورسز کی بمباری کے نتیجے میں ایک سو ستر سے زائد افراد ہلاک ہو گئے،برطانوی عدالت نے دو بھائیوں کو عسکری تربیت لینے کے الزام میں قید کی سزا سنائی ہے۔
عراق اور شام کی سرحد پر واقعہ علاقے الرقعہ میں حکومتی فورسز نے داعش کے خلاف شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا بمباری کے نتیجے میں شہریوں اور بچوں سمیت ایک سو ستر سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ادھر کوبانی اور رمادی میں بھی صورتحال کشیدہ ہے،صوبہ دیرالزور کے علاقے میں داعش نے دو نوجوانوں کو ہم جنس پرستی کے الزام میں سنگسار کرکے ہلاک کرڈالا۔ ایک نوجوان کو شہر کے الباکرہ چوک پر لے جایا گیا جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے سامنے نوجوان کو سنگسار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ ادھر برطانوی عدالت نے دو بھائیوں کو شام میں عسکری تربیت لینے کے الزام میں تین سے ساڑھے چار سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی اس قرار داد کی مدت ایک سال کیلئے بڑھانے کا منصوبہ رکھتی ھے جس کی رو سے شام کے شہریوں کو انسان دوست امداد فراھم کی جا سکتی ھے۔