چین نے طیارہ بردار جہاز پر لڑاکا طیارے اتارنے کی صلاحیت حاصل کر لی


بیجنگ ( آن لائن) چین میں لڑاکا طیارے نے ملک کے پہلے بحری بیڑے پر کامیابی سے لینڈنگ کی ہے۔ چین نے طیارہ بردار جہاز پرلڑاکا جیٹ طیاروں کی لینڈنگ اور اڑان کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق لڑاکا طیارے جے 15 نے ملک میں تیار کردہ پہلے طیارہ بردار جہاز پر کامیابی سے لینڈنگ اور ٹیک آف کیا ہے۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارم اور جے 15 نے کامیابی سے تمام مراحل طے کئے ہیں۔ جے ففٹین طیارہ ہوا سے ہوا میں اور ہوا سے زمین پر میزائل داغنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔