پنجاب حکومت گرانے کےلئے آئی بی اکاو¿نٹس سے رقم نکلوانے کے کیس کی سماعت کل ہو گی


اسلام آباد (ثناءنیوز) سپریم کورٹ پنجاب حکومت گرانے کے لئے مبینہ طور پر انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے اکاﺅنٹس کے رقم نکلوانے کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کل بدھ کو کرے گی۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل عدالت عظمی کا تین رکنی بنچ اصغر خان کیس کی سماعت کے دوران ایک اخباری خبر پر لئے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ اٹارنی جنرل نے اصغر خان کیس کی سماعت کے دوران عدالت کی توجہ ایک انگریزی روزنامہ میں شائع ہونے والی خبر کی جانب مبذول کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سال 2008ءمیں پنجاب حکومت گرانے کے لئے لاکھوں روپے کی رقم آئی بی کے اکاﺅنٹس سے نکلوائی گئی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل عرفان قادر، ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو، اخبار کے پرنٹر پبلشر اور رپورٹر کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔