پارٹی چاہے گی تو وزیراعلیٰ کا امیدوار بھی ہو سکتا ہوں: منظور وٹو


لاہور (بی بی سی ڈاٹ کام) پنجاب میں پیپلزپارٹی کے نئے صدر منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ اگر پارٹی چاہے گی تو وزارت اعلیٰ کے امیدوار بھی ہو سکتے ہیں۔ بی بی سی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے میاں منظور احمد وٹو کا کہنا تھا کہ ’آئندہ انتخابات میں سندھ میں پیپلزپارٹی کامیاب ہو گی، خیبر پی کے میں ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، جنوبی پنجاب میں کلین سویپ کریں گے لیکن اصل لڑائی تین سیاسی قوتوں یعنی مسلم لیگ(ن)، تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان وسطی پنجاب میں ہو گی اور یہیں انتخابات کا فیصلہ ہو گا‘۔