وزیراعلیٰ سے اختلاف کا میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: دوست کھوسہ


ڈیرہ غا زیخا ن ( نا مہ نگار) وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف سے اختلاف کی خبر میرے بیان کے سیاق و سباق سے ہٹ کر تھی اس خبر کی تردید کرتا ہوں قومی الیکشن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے لڑوں گا پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت پر اعتما د ہے سیاسی مخالفین اختلاف کا جھوٹا پر اپیگنڈہ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کےلئے کر رہے ہیں ان خیالات کااظہار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد خا ن کھوسہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کیا ہے۔ 23 نو مبر کو پارٹی رہنما رانا محمد اکبر کی رہا ئشگاہ پر شاید میری صحافیوں سے گفتگو کو صحیح تناظر میں نہیں لیا گیا 24نومبر کو وزیر اعلیٰ سے اختلاف کے حوالے سے خبر کی تردید کرتا ہوں۔