وزارت خزانہ نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی کیلئے آلات خریدنے کی درخواست مسترد کر دی


اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزارت خزانہ نے پارلیمنٹ کی سکیورٹی کیلئے آلات کی خریداری کی درخواست مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی نے سکینرز ایکسپلوسوز ڈیٹکٹرز، سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر سامان کی خریداری کرنا تھی۔ سکیورٹی آلات کی خریداری کیلئے 14 کروڑ روپے کی سمری وزارت کو بھجوائی گئی تھی۔ وزارت خزانہ نے جواب دیا کہ فنڈز موجود نہیں، پارلیمنٹ اپنے وسائل استعمال کرے۔