نارنگ منڈی: شیطان حاوی ہو گیا تھاسزائے موت کے مستحق ہیں:ملزم


مرےدکے (ثناءنیوز) مریدکے کے موضع نون کی پانچ لڑکیوں سے زیادتی کرنے والے گرفتار تین ملزموں نے تھانہ نارنگ منڈی کی حوالات میں مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔ اس موقع پر گرفتار تینوں ملزموں تصدق، ظہیر اور شہزاد عرف مارا جٹ نے اعتراف جرم کرتے ہو ئے کہا ان پر شیطان حاوی ہو گیا تھا، انہوں نے بہت ظلم کیا، وہ سزائے موت کے مستحق ہے۔ ملزم اس موقع پر دھاڑیں مار کر روتے رہے اور سلاخو ں کو ٹکڑیں مارتے رہے۔