نائجیریا : چرچ پر خودکش حملے میں گیارہ افراد ہلاک، 30 زخمی

ابو جا (آن لائن) شمالی نائجیریا کی کادونا ریاست میں ایک فوجی بیرک کے اندر واقع چرچ پر حملہ خو د کش حملے میں 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ایک فوجی ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ کادونا ریاست میں ایک فو جی بیرک کے اندر چرچ پر دو گاڑیاں لے جا کر ٹکرائی گئیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ بیرکوں میں ایک بس داخل ہوئی جس نے چرچ کی دیوار کو ٹکر مار دی اور دھماکے سے پھٹ گئی ۔