نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا: سیکرٹریٹ ذرائع


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کے کمشن کا وجود سوالیہ نشان بن گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کمشن کے قیام میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا اور فائل کو داخل دفتر کر دیا ہے۔ ایک ماہ کے لئے قائم کمشن کی مدت ختم ہوئے بھی دو ماہ ہو گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق کمشن کی تشکیل اور توسیع سپیکر کا مینڈیٹ نہیں۔