موت کی تحقیقات: سابق فلسطینی رہنماءیاسرعرفات کی قبر کشائی آج ہوگی

پیرس (آن لائن) فلسطین کے سابق رہنما یاسر عرفات کی موت کا سبب جاننے کیلئے آ ج منگل کو قبر کشائی کر کے ان کی باقیات نکالی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سابق رہنما کی موت کی تحقیقات کے سلسلے میں سائنسدانوں کو باقیات کے نمونے فراہم کرنا ہے۔ ان کے بقول دوبارہ تد فین بھی آج ہی کر دی جائےگی۔