مجلس عمل کا جماعت اسلامی کو آخری بار مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ


لاہور(آئی این پی) متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کا جماعت اسلامی کو شرکت کیلئے آخری بار مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ‘ جماعت اسلامی کے انکار پر رواں ماہ کے آخر تک آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کر دیا جائیگا۔ متحدہ مجلس عمل میں شامل ایک بڑی جماعت کے ذمہ دار عہدیدار نے پیر کو بتایا کہ انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابی اور سیاسی حکمت عملی کیلئے مزید وقت نہیں ہے اور اب جماعت اسلامی کو آئندہ چند روز تک آخری بار ایم ایم اے میں شرکت کے حوالے سے مذاکرات کی دعوت دی جائے گی اگر جماعت اسلامی نے انکار کیا تو پھر اتحاد میں شامل دیگر جماعتیں رواں ماہ کے آخر میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کر دیں گی۔