قانون کا پیشہ قیمتی اور اہم ہے، تمام معاشرے اس کی عزت کرتے ہیں: چیف جسٹس


اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ قانون کا پیشہ اہم اور قیمتی پیشہ ہے جس کی تمام معاشرے عزت کرتے ہیں۔ وہ پیرکو سرگودھا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے 20رکنی وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے بارکے صدر شمس نوید چیمہ کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ سرگودھا بار نے قانون کی حکمرانی،آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے مقصد کےلئے اہم کردار ادا کیا۔ وکلاءتحریک کے دونوں کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قانونی برادری نے اپنے مقصد کے حصول کےلئے بڑی جدوجہد کی جس نے ملک میں عدلیہ کی بحالی کےلئے راہ ہموار کی۔ وفد نے چیف جسٹس سے عدالتی وقانونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں مسائل سے آگاہ کیا۔