طالبان کیلئے معافی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ہیومن رائٹس واچ


لندن (آن لائن) ہیومن رائٹس واچ نے طالبان کیلئے معافی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ تنظیم نے طالبان کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم نے طالبان کے نمائندوں کو افغان امن عمل میں شرکت کیلئے رہائی دینے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔چند دن قبل افغان امن جرگے نے افغانستان میں افہام تفہیم کے عمل میں شرکت کرنے والے طالبان کیلئے عام معافی اور ان کے نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کیا۔ امریکہ بھی طالبان سے امن عمل میں پیش رفت کیلئے اہم کمانڈروں کی رہائی کا عندیہ دے چکا ہے۔