تمام ممالک انسداد تشدد نسواں کے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں: بان کی مون

نیو یارک (نمائندہ خصوص) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک بیان میں تمام حکومتوں پر زور دیا ہے کہ دنیا بھر کی خواتین اور بچیوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کے لیے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے،اِس وقت 125ممالک میں خواتین کو گھریلو تشدد سے بچانے کے لیے سزا کے قوانین موجود ہیں۔