بنگلہ دیش: فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی ‘126 افراد ہلاک‘200 سے زائد زخمی

بنگلہ دیش: فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی ‘126 افراد ہلاک‘200 سے زائد زخمی

ڈھاکہ (آن لائن+اے اےف پی+ ثنا نیوز) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافات میں آشولیا انڈسٹریل ایریا میں گارمنٹس فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی سے کئی خواتین سمیت 126 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ آگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تزرین فیشن فیکٹری کی 9 منزلہ عمارت کے پہلے فلور میں ہفتہ کی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، کاریگر خواتین سمیت سینکڑوں افراد آگ کی زد میں آگئے جبکہ کئی افراد نے کھڑکیوں سے کود کر جان بچانے کی کوشش کی تاہم بیشتر افراد ہلاک ہوگئے۔ فیکٹری مالک دلاور حسین نے کہا کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا تاہم انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ ان کی فیکٹری غیر محفوظ تھی۔ فائر بریگیڈ کے آپریشنز ڈائریکٹر میجر (ر) محبوب نے بتایا کہ ان کے پاس جو لاشیں ہیں ان میں متعدد ایسی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لوگ جان بچانے کے لئے کودے تھے جبکہ زیادہ تر افراد دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ فیکٹری میں ہنگامی صورتحال میں باہر نکلنے کا راستہ نہیں تھا۔ دوسری طرف فےکٹری ورکرز نے ساتھےوں کی ہلاکتوں پر احتجاجی مظاہرے کئے، گارمنٹس کی فےکٹری مےں کام کرنےوالی خواتےن اور دےگر کارےگر سڑکوں پر نکل آئے اور مالکان کےخلاف زبردست نعرے لگائے، اس موقع پر مظاہرےن نے توڑ پھوڑ بھی کی۔ صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے پولیس اور فوج کو تعینات کر دیاگیا، حکام کا کہنا ہے بڑی تعداد میں افراد لاپتہ ہیں۔