ایران کے سرحدی علاقے سے فائرکئے جانیوالےبارہ گولے بلوچستان کے علاقے چاغی میں آگرے. واقعہ کے خلاف پاکستان نے ایرانی حکام سے احتجاج کیا ہے۔

ایران کے سرحدی علاقے سے فائرکئے جانیوالےبارہ گولے بلوچستان کے علاقے چاغی میں آگرے. واقعہ کے خلاف پاکستان نے ایرانی حکام سے احتجاج کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران سے فائرکیے گئے بارہ گولے چاغی کے علاقے لشکرآب میں گرے۔ گولے گزشتہ رات فائر کیے گئے تاہم گولوں سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کے خلاف ڈپٹی کمشنرچاغی شاہ عرفان غرشین نے تفتان میں ایرانی حکام سے احتجاج کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرچاغی کے مطابق سرحدی افسران کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر درانی نے وفاقی وزارت خارجہ کوواقعہ سے مطلع کردیا ہے۔