افغانستان : فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں ایک شخص ہلاک، 30سے زائد زخمی


کابل (اے پی پی) افغانستان میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد تین یونیورسٹیوں کو دس دن کیلئے بند کر دیا گیا۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق دارالحکومت کابل میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد تین سرکاری یونیورسٹیوں کو آئندہ دس یوم کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد کی کارروائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب محرم الحرام کو دوسرے مسلک کے چند افراد نے جلوس میں شرکت کی کوشش کی۔ تشدد کے مذکورہ واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت حالات کنٹرول میں ہیں اور تمام افراد کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔