ارجنٹائن کے شہر روزیریو کے قریب بس الٹ گئی‘ 3 افراد ہلاک ، 20 زخمی

روزیرو (نوائے وقت نیوز) ارجنٹائن کے شہر روزیریو کے قریب بس الٹنے سے3 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ بس ایک تقریب سے واپس آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق بس کو حادثہ ایک دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کے دوران پیش آیا۔