نیٹو ممالک نے مشترکہ طور پر 5 ہزار فوجی افغانستان بھیجنے کی پیشکش کی ہے: برطانیہ

لندن (آن لائن) برطانیہ کے وزیراعظم گورڈن برائون نے کہا ہے کہ متعدد نیٹو ممالک نے مشترکہ طورپر پانچ ہزار فوجی افغانستان بھیجنے کی پیشکش کی ہے ۔سلواکیہ نے 250 جارجیا نے 700 سے ایک ہزار اور جنوبی کوریا نے ہزار سے زائد اضافی فوجی افغانستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ دیگر ممالک نے بھی اضافی فوجی بھیجنے کی یقین دہانی کرائی اور یہ تعداد تقریبا پانچ ہزار بنتی ہے۔