مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے جلد حل کیا جائے: یورپی یونین

سرینگر (اے پی پی) یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے بھار ت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں ۔ نئی دلی میں سویڈن کے سفیر لارس اولف لنڈگرن نے کہاکہ کشمیری عوام اور دیگر جماعتیں مسئلہ کشمیر کا قابل احترام اور دیر پا حل چاہتی ہیں اور یورپی یونین بھی اس مسئلہ کا مذاکرات کے ذریعے جلد حل چاہتی ہے ۔سفیر نے بھارت اور پاکستان پر زوردیا کہ وہ تعطل کے شکار مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کریں۔ تاہم انھوںنے کشمیر کے بارے میں سہ فریقی مذاکرات میں یورپی یونین کے کسی ممکنہ کردار کے امکان کر رد کر دیا ۔