ڈپریشن کا شکار لڑکیاں وقت سے پہلے بوڑھی ہو جاتی ہیں: ماہرین
نیویارک (نیٹ نیوز) نفسیاتی رسالے ’’جرنل مالیکیولر سائکائیٹری‘‘ میں چھپنے والی ایک تحقیق کے مطابق کہ ذہنی بگاڑ کی ایک کیفیت ڈپریشن یا افسردگی کا شکار لڑکیاں اپنی ہم عمر لڑکیوں کے مقابلے میں وقت سے پہلے بڑی عمر کی ہو جاتی ہیں۔ ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ تناؤ کی کیفیت میں افسردہ رہنے والی لڑکیوں کے جسم میں دباؤ پیدا کرنے والا ہارمون کارٹی سول کی زیادہ پیداوار ہوتی ہے۔