پرویز خٹک نے خصوصی طالب علم فیصل کو 5 لاکھ روپے کا چیک دیا، لیپ ٹاپ دینے کا بھی اعلان

پشاور(این این آئی) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے گورنمنٹ ہائی سکول ہری پورکے خصوصی طالب علم فیصل کو ایبٹ آباد بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر 5 لاکھ روپے کا چیک دیدیا۔ اول 10 پوزیشن حاصل کرنے والے سرکاری سکولوں کے ہر ہونہار طالب علم کیلئے دس لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا اور کہا لیپ ٹاپ بھی دیں گے ۔