پاناما نہر کے توسیعی منصوبے کا باضابطہ افتتاح : چینی جہاز گزرا
اگوا کلار(نیٹ نیوز+ اے ایف پی)وسطی امریکہ کے ملک پاناما میں باضابطہ طور پر پاناما نہر کے مکمل ہونے والے توسیعی منصوبے کا باضابطہ افتتاح ہوگیا۔یہ منصوبہ نو سال کے عرصے میں مکمل ہوا ہے اور اس پر پانچ ارب 40 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی ہے۔جبکہ افتتاح کے بعد چینی جہاز نہر سے گزرا ۔ اس موقع پر تائیوان اور چلی کے صدور کے علاوہ کئی بین الاقوامی رہنماؤں بشمول وسطیٰ امریکی ممالک کے رہنما موجود تھے ۔