جدہ میں نابینا افراد کے لیے پہلا مخصوص ٹریک تیار

جدہ (اے پی پی) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں نابینا افراد کو پیش کی جانے والی خدمات میں ایک نیا قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نابینا اور نظر کی کمزوری کا شکار افراد کے چلنے کے لیے پہلا خصوصی ٹریک تیار کیا گیا ہے جس کی لمبائی ایک ہزار میٹر ہے۔