مشرقی افغانستان میں داعش کے حملے، جھڑپیں،131 جنگجو،12 سے زائد اہلکار ہلاک

کابل (اے پی پی) مشرقی افغانستان میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں 131 جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے اس دوران 12 سے زائد افغان سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ، ننگر ہار میں جمعہ سے آپریشن اور جھڑپیں جاری ہیں، ننگر ہار کے گورنر سلیم خان قندوزی نے کہا کہ ضلع کوٹ میں افغان فورسز نے داعش کے خلاف بڑی کارروائی شروع کی تھی۔ فضائیہ کا بھی استعمال کیا گیا جس میں مجموعی طور پر داعش کے 131 کارکن ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان میں سے 36 شدت پسند فورسز سے فائرنگ کے تبادلے اور 95 فضائی حملوں میں مارے گئے ۔ضلع چھاردرے میں ڈرون حملہ ، طالبان کی جیل کے سربراہ جنت گل ، زیر حراست زنجیروں میں جکڑے 10 افراد مارے گئے۔